نوجوانوں کیلئے خوشخبری !!!واٹس ایپ کا “لاکڈ چیٹ” فیچر متعارف
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )میٹا اپنے صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نئے فیچرز متعارف کرواہاہے لیکن ان سب میں سب سے اہم اور ہر شخص کی ضرورت کے مطابق ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا گیاہے جس کے ذریعے اب کسی بھی پرائیویٹ چیٹ کو پاسپورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کیا جا سکتاہے ۔تفصیلات کے مطابق مارک زکر برگ نے یہ خوشخبری فیس بک پر جاری پیغام میں سنائی ، انہوں نے کہا کہ ” لاکڈ چیٹ “ کے نئے فیچر سے آپ کی گفتگو مزید محفوظ ہو گئی ہے ،آپ کسی بھی شخص کے ساتھ ہونے والی چیٹ پر پاسپورڈ یا فنگر پرنٹ لگا سکتے ہیں ، لاک کی گئی چیٹ کے نوٹیفکیشن بھی فون پر ظاہر نہیں ہوں گے اور نہ ہی میسج کا متن نوٹیفکیشن میں ظاہر ہو گا ۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today