ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں اور حارث رؤف کا 17 واں نمبر ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in