پی ایس ایل 8: آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں مقابلہ ہوگا
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے بارھویں میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی میں مقابلہ ہوگا سنسنی خیز میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دیکھیں۔ دنیا کی مقبول لیگ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج کراچی میں میدان سجے گا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور میچ شام 7 بجے شروع نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔رواں ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آ رہی ہیں۔ اس لیے آج کا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔ میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور شاداب خان نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور پریکٹس میں خامیوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔پی ایس ایل 8 میں پشاور اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں دو میں اسے صرف ایک میں فتح ملی جب کہ دو میں شکست مقدر بنی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہی ہے۔پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔