پی ایس ایل 8 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ آج دوپہر 2 بجے ملتان میں شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں پاکستان سپر لیگ کی روایتی حریف ٹیموں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا شام 7 بجے نیشنل ارینا کراچی میں ہوگا۔قلندرز اپنے زور پر کنگز کو زیر کرنے کیلئے پُرامید ہیں، میچ کے لیے تماشائیوں اور شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in