چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے شخص نے 93 ویں سالگرہ کے موقع پرچوتھی شادی کرلی

نیل آرمسٹرانگ کے بعد چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے امریکی شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر چوتھی شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بز ایلڈرن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں شادی کی۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بز ایلڈرن کی 3 طلاقیں ہوچکی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بز ایلڈرن سمیت 3 امریکی خلاباز 1969 میں چاند پر گئے تھے، اس مشن میں شامل دیگر 2 خلابازوں کی موت ہوچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاباز نیل آرمسٹرانگ کے 16 منٹ بعد بز ایلڈرن نے چاند پر قدم رکھا تھا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in