چین میں 42 کروڑ سال قدیم میٹھے پانی کے آرتھروپوڈ کا فوسل دریافت

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) چین اور برطانیہ کے محققین کی ایک ٹیم نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں میٹھے پانی میں پائے جانے والے مالڈیبولاکیا سائرینسس نامی آرتھروپوڈ کا فوسل دریافت کیا ہے، اس دریافت سے معلوم ہوا کہ اس نوع کی قدیم ترین قسم تقریبا42 کروڑ سال پہلے موجود تھی۔و¿پیالیونٹولوجی نامی جریدے میں شائع تحقیق میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیالیونٹولوجی کے محققین نے کہا کہ یہ چین میں پائے جانے والے میٹھے پانی کے آرتھروپوڈ کا سب سے پرانا فوسل ہے۔مالڈیبولاکیا سائرینسس ایک عجیب و غریب کیڑے کی طرح ہے جس کے چاروں طرف کانٹے ہیں۔ اس کا جسم ایک سے زیادہ حصوں پر مشتمل ہے جس کے دونوں طرف سڈول اسپائکس پھیلے ہوتے ہیں ، اور دم کا حصہ ایک پتلی دم کی سپائیک کے پیچھے ہوتاہے۔فوسل کی جگہ پر پیلیوسلینٹی اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد، محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ آرتھروپوڈ میٹھے پانی کے ماحول جیسے پہاڑی دریا یا جھیلوں میں رہتاتھا۔

Fossils

China

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in