چین کے پہلے تیار کردہ مسافر طیارے ’سی 919 ‘ کی پہلی پرواز

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دینے والا چین جب بھی مسافر طیارہ بنانے کی کوشش کرتا، اسے ناکامی کا سامنا رہتا تاہم مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اب اس سنگ میل کو عبور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کے انتظار کے بعد چین میں تیار کردہ پہلے مسافر بردار جیٹ طیارے سی 919 نے آج 28 مئی کو 130 مسافروں کو لیکر شنگھائی سے پہلی کمرشل پرواز بھری۔طیارے کی تیاری کافی عرصے سے جاری تھی، 2017 میں پہلی آزمائشی پرواز کی گئی جس کے بعد اپریل 2022 میں اسے چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کو فروخت کیا گیا تھا۔چینی ایئرلائنز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا طیارہ سی 919 غیر ملکی ماڈلز جیسے بوئنگ 737 میکس اور ائیر بس اے 320 کی بالادستی ختم کردے گا۔یاد رہے کہ خلا میں سیٹلائیٹس بھیجنے، جدید جنگی طیارے بنانے اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس میزائل تیار کرنے والا چین اب تک مسافر طیارے بنانے میں ناکام رہا تھا اور اسے غیر ملکی جہازوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

C919

China

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in