ڈالر 250؍ سے نیچے آجائے گا۔ملک بوستانپاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان

ڈالر 250؍ سے نیچے آجائے گا۔ملک بوستان
پاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10؍ سے20؍ فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن سے قبل ایکسچینج کمپنیوں کو روزانہ پانچ ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15؍ ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے اور فی ڈالر 295؍ روپے کا ہوگیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in