کورین وی لاگر داؤد کم نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کورین وی لاگر داؤد کم کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک بار پھر عمرے کی سعادت نصیب ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکۃالمکرمہ سے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں روحانیت سے پھر پور جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’اسلام نے مجھے میرے تمام سوالوں کا جواب دے دیا، جب میں گمنامی کے اندھروں میں روشنی کی تلاش میں بھٹک رہا تھا اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھے کیوں پیدا کیا گیا، میں کیوں زندہ ہوں اور مجھے کہاں جانا ہے؟‘۔انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی تباہی کے دہانے پر تھی، مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میں بدقسمت انسان ہوں اسی لئے اکیلا بھٹک رہا ہوں، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں اکیلا نہیں میرے ساتھ میرا اللّہ ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in