کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، سابق ایم پی اے سمیت 16 ملزمان کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنیکا حکم

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے 16 ملزمان کو پاک فوج کے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنےکا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابہر گل خان نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث 16 ملزمان کی تحویل میں دینے کی کمانڈنگ افسر عرفان اطہر کی درخواست پر سماعت کی۔جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر عرفان اطہر نے 16 ملزمان کی حراست مانگ لی، انسداد دہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، ان ملزمان میں امر ذوہیب، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیاالرحمٰن، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشاد، محمد بلال حسین، فہیم حیدر، عرضم جنید، میاں محمد اکرم احسان، محمد حاشر خان اور حسین شاکر شامل ہیں۔

Pakistan

CoreCommanderHouse

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in