یوکرین پر حملے کے دوران روسی میزائل پولینڈ میں داخل،دو افراد ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میزائل نیٹو کے رکن پولینڈ میں جا گرے جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ایک سینئر امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا ہے کہ روسی میزائل نیٹو کے رکن پولینڈ میں داخل ہوئے، جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔پولش حکومت کے ترجمان نے تاہم ان معلومات کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ رہنما "بحران کی صورتحال" پر ملاقات کر رہے ہیں۔حملوں کا مقصد یوکرین کے آئل فیلڈ کو تباہ کرنا تھا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today