51 افراد ڈینگی کا شکار۔ راولپنڈی


محکمۂ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1275 ہو گئی۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں 67، ڈی ایچ کیو میں 43 ڈینگی کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 33 مقدمات درج کیے گئے اور 5 عمارتیں سیل کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 18 چالان ٹکٹ جاری اور 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in