Theory of Complex issues

‏انفارمیشن وہ پیمانہ جو کسی بھی مسئلے کے ممکنہ متبادل حل کو ڈھونڈنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے-انفارمیشن کی اصطلاع دنیا کو سمجھنے کی بنیادی اکائی ہے کیونکہ اس کو استعمال کر کے آپ کسی ایک فزیکل سسٹم کے دوسرے فزیکل سسٹم سے باہمی بات چیت کرنے کی صلاحیت کی پیمائش کرتے ہیں-
‏کوئی بھی فزیکل سسٹم دوسرے فزیکل سسٹمز سے باہمی بات چیت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے-
‏ انفارمیشن خود بخود پیدا نہیں ہو جاتی- – مسنگ انفارمیشن کو entropy کہتے ہیں- جتنی انفارمیشن کم ہے اس کی پیمائش کا باقاعدہ سائنسی کلیہ موجود ہے-entropy غیر یقینی صورتحال کو تقویت بخشتی ہے- غیر یقینی صورتحال افراتفری کو جنم دیتی ہے- جیسے جیسے entropy کم ہو گی ممکنہ شکل سامنے آتی جائے گی اور غیر یقینی صورتحال ختم ہوتی جائے گی-
‏مثال کے طور پر ہمارا معاشی نظام اور آئی ایم ایف آپس میں رابطے میں ہیں- ہمارے ملکی معاشی نظام کے اندر کے سسٹم آپس میں رابطے میں ہیں- یہ سب معلومات کا تبادلہ کر رھے ہیں لیکن انفارمیش بہت ادھوری ہے اور ممکنہ متبادل حل سامنے نہیں آ پا رھے- entropy بہت زیادہ ہے- اب اس entropy کو ختم کرنا ایک سائنسی عمل ہے- جب تک یہ ختم نہیں ھو گی معیشیت ادھر ہی رھے گی، بہتری کی امید کم ھے- یہ چھوٹے چھوٹے مرمت کے کام سے بہت آگے کی بات ہے-
‏اس کو سمجھنے کے لئے زندگی کے چار Quadrants کو سمجھنا پڑے گا- ثقافت اور زبان سوسائٹی کی بنیاد ہوتی ھے- یہ فرد کی بھی پرورش کرتی ہے اور معاشرے کی بھی- ادھر بھی information کا راج ھے-
‏ہر چیز اس نظام میں ایک دوسرے سے منسلک ہے- ہر فیزیکل سسٹم ایک دوسرے سے محو گفتگو ہے- کسی ایک کے اندر بگاڑ ہر طرف بگاڑ پیدا کر تا ھے- اس گھمبیر صورتحال کو سمجھنے کے لئے انفارمیشن کے میکنزم کو سمجھیں، مختلف فیزیکل سسٹم کے اشتراک کو سمجھیں- سچ کو پنپنے دیں- echo chambers میں سچ نہیں پرورش پا سکتا- یہ بڑے بڑے میڈیا ھاؤسز کو بھی سمجھنا چاھیے- اس گڈمَڈ میں کوئی ایک ھیڈ لائن لگا دینا پوری خبر نہیں-یہاں ہر کوئی اپنا اپنا ادھورا سچ لے کے بیٹھا ہے- جو حال ریاستوں کے اندر ہے وہی حال عالمی سطح پر ھے- دنیا خطرناک حد تک دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ھے-
‏entropy کو کم کریں- یہ کامیابی کا واحد کلیہ ہے-
‏۰-۰-
‏ڈاکٹر عتیق الرحمان

‏⁦‪#Economy‬⁩ ⁦‪#information‬⁩ ⁦‪#media‬⁩ ⁦‪#Pakis

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in