آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں رواں سال بیروزگاری میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔آئی ایم نےورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 2 فیصد تھی، رواں سال یہ شرح 7 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ صفر اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی ہدف سے زیادہ اور گروتھ کم رہے گی، مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ1 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 3 فیصد تک ہوگا۔عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں آئندہ مالی سال معاشی صورتحال میں بہتری کی پیشگوئی کی گئی اور کہا گیا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21 اعشاریہ 9 فیصد ہو گی۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today