آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، کمانڈر کوئٹہ کور نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی سکیموں کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے روایتی، ذیلی روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابل فخر لوگو ںکی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاک فوج جو کہ دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے، اللہ کی رحمتوں اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے الحمدللہ اسے نہ تو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی مجبور کر سکتا ہے۔

PakistanArmy

GeneralAsimMunir

ArmyChief

ISPR

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in