آپ نے گھبرانا نہیں، فیصل قریشی کاعمران خان کو پیغام
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ عمران خان کو ڈٹے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔فیصل قریشی نے کہا کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ۔ اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا۔اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر سابق کرکٹر شعیب اختر بھی کُھل کر بولے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے قومی ہیرو کو اس حال میں دیکھنے کے یہ مناظر دل کو چھو لینے والے ہیں۔سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ عمران خان زخمی ہیں اور انکی اس ملک کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، اس سب کے باوجود عمران خان کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی کی گئی۔