ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنا ابرار الحق نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ وہ اس موقع پر آبدیدہ ہوگئے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ میری پرورش سیاسی اور فوجی گھرانے میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔ابرار الحق کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم ’سہارا‘ میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today