اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کننانور لوکیش راہول المعروف کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سنیل شیٹی کی صاجزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالا فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی ۔گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور جوڑی کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today