اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز مل گیا۔

اس حوالے سے بدھ کو جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سول ایوارڈ اداکارہ کی اداکاری کے شعبے میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک کی شاندار خدمات کا ثبوت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سجل علی نے سری دیوی اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن اور شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں شبانہ اعظمی، لیلی جیمز، ایما تھامسن کے ساتھ بھی اسکرین پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سجل علی کو ان کی زبردست اور دلوں کو چھو لینے والی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in