اداکارہ سنبل اقبال کے خلاف عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنبل اقبال کے خلاف عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے 15 فروری کو عدالت میں طلب کرلیا۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے 15 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ایف آئی اے کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی. جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی .لیکن ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہورہی۔

You might be interested in