اداکارہ سنی لیون فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون نے اپنی نئی تھرل سے بھرپور فلم ’کوٹیشن گینگ‘ کے سیٹ پر خود کو زخمی کرلیا۔سنی لیون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کو صوفے پر بیٹھے اپنا زخمی پاؤں پکڑے ہوئے تکلیف میں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی فلم کی پروڈکشن میں شامل دیگر لوگ بھی ان کے زخمی ہونے پر پریشان، زخم پر مرہم پٹی کرتے اور اُنہیں پُرسکون کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔سنی لیون کی نئی فلم ’کوٹیشن گینگ‘ ایک کرائم اسٹوری ہےجس کا ٹیزر جاری کیا جاچکا ہے۔اس فلم میں سنی لیون کے علاوہ اداکار جیکی شراف، سارہ ارجن اور پریامانی شامل ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in