ادکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا شوق بھی پورا کررہی ہوں، منال خان

اداکارہ وگلوکارہ منال خان نے بتایاکہ وہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی جار ی رکھیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز گلوکاری سے ہی کیا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں ایک اچھی اور نامور گلوکارہ بنوں مگر ایک شومیں پرفارمنس کے دوران مجھے اداکاری کی آفر ہوئی جسے میں نے قبول کرلیا اور پھر میں اپنے پراجیکٹس میں مصروف ہوتی چلی گئی۔ منال خان نے کہاکہ میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا شوق بھی پورا کررہی ہوں کیونکہ میری بنیاد گلوکاری تھی اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اداکاری بھی کروں گی اور گلوکاری بھی اس کے لیئے میں نے موسیقی کی باقاعدہ کلاسز لینی شروع کر دی ہیں اور باقاعدگی سے ریاض بھی کررہی ہوں۔بہت جلد اپنا گانا ریکارڈ کرواں گی جس کی ویڈیو جلد میرے پرستاروں کے درمیان ہوگی۔۔منال خان نے مزید کہاکہ گو گلوکاری اور اداکاری دومختلف شعبے ہیں مگر میں ان کو باقاعدہ وقت دوں گی جب اداکاری کا پراجیکٹ ہوگا تو اداکاری کروں گی اور جب گلوکاری کی باری آئے گی تو پھر گلوکاری کو وقت دوں گی یاد رہے کہ منال خان ان دنوں نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in