“اسٹاک مارکیٹ دو سالہ بلند ترین نقطے پر پہنچتی ہے جبکہ 100 انڈیکس نے 48,000 کی نفسیاتی سطح کو پار کر لیا ہے۔”

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی. 100 انڈیکس میں اضافے سے دو سال بعد 48 ہزار کی حد بحال ہوگئی، جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا. جس کے بعد دو سال بعد 48 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی وجہ آئی ایم ایف سے ہونے والا معاہدہ ہے۔

دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی آئی۔ڈالر کے تبادلے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 40 پیسے پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے فروخت ہو رہا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in