اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔گزشتہ دنوں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ہونے والے ایک گیم شو میں میزبان نے اشنا شاہ کی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد دی تھی اس وقت سے ہی اداکارہ کے مداحوں کو ان کی شادی کا بے چینی سے انتظار تھا۔اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔شادی سے قبل دولہا اور دلہن کے قریبی اہل خانہ اور دوستوں کے لئے بیچ پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today