اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سابق چیف سیکریٹری اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا۔یاد رہے کہ کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری آج بروز ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in