امریکا،21سال قبل کھوئی منگنی کی انگوٹھی کموڈ سے برآمد

گمشدہ انگوٹھی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ نہ ملی، انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ واپس بھی ملے گی،امریکی جوڑا

امریکا میں ٹوائلٹ میں حادثاتی طور فلش ہوجانے والی منگنی کی انگوٹھی 21 سال بعد کموڈ سے برآمد کرلی گئی۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نِک اور شائنا ڈے کے مطابق 21 سال قبل یہ انگوتھی نِک کے والدین کے گھر کے ٹوائلٹ میں حادثاتی طور پر بہہ گئی تھی۔نِک ڈے کا کہنا تھا کہ ایک روز شائنا ان کے پاس آئیں اور کہا کہ ان کا خیال ہے ان کی انگوٹھی کھو گئی ہے۔وہ کاﺅنٹر پر رکھی ہوئی تھی اور شاید اب حادثاتی طور پر کموڈ میں بہہ چکی ہے۔شائنا نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ جس وقت انگوٹھی کھوئی وہ ٹوائلٹ پیپر سے کانٹر پر پڑا پانی صاف کر رہی تھی۔جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گمشدہ انگوٹھی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ نہ ملی۔ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ واپس بھی ملے گی۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in