امریکا کی ریاستوں میں طوفان ، کئی افراد ہلاک اور زخمی

امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔آرکنسا میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں الٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ طوفان سے مسی سپی اور الی نوائے میں حادثات کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق کم از کم دو درجن افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

About The Author

You might be interested in

Post A Comment For The Creator: vicharkisoch

Your email address will not be published. Required fields are marked *