امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں، نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا

امریکی ریاست نیویارک اور مشی گن برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی جس سے نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا۔ بفلو، روچیسٹر،اوسویگو اور کینیڈا کی سرحد کے قریبی علاقے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ شکاگو کا علاقہ بھی برف سے ڈھک چکا ہے۔ مشی گن میں برفباری کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ریاست انڈیانا میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان میں مزید شدت کی وارننگ جاری کردی۔ مزید کہا کہ 6 انچ تک برف پڑنے اور 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سے قبل بھی امریکا میں برفانی طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔#US #Winters #ColdWave #ColdWeather #WeatherUpdates #snowstorm

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in