امریکہ: چوہے نے سب سے زیادہ زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
امریکہ کے چوہے نے سب سے زیادہ زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں رہنے والے چھوٹے قد کے چوہے نے عمر رسیدہ چوہے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ چوہے کا ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔پیسیفک پاکٹ چوہا جس کا نام فلم “اسٹار ٹریک” کے اداکار پیٹرک اسٹیورٹ کے نام پر “پیٹ” رکھا گیا ہے۔ اس چوہے کو گزشتہ روز گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انسانوں کے درمیان زندہ رہنے والا معمر ترین چوہا قرار دیا گیا ہے۔اس چوہے کی عمر 9 سال اور 209 دن بتائی گئی ہے “پیٹ” افزائش نسل کے پروگرام کے ریکارڈ کے مطابق 14 جولائی 2013 کو سین ڈیاگو سفاری پارک میں پیدا ہوا تھا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today