امریکہ کی شام کے علاقوں میں بمباری ؛ پینٹاگون کی تصدیق اور وضاحت

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں ایرانی فوج کے زیرِ استعمال 2 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے
کہا ہے کہ شام میں دفاعی حملے عراق اور شام میں امریکی فوج پر ناکام حملوں کا جواب ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت اور دفاع ہے۔
لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی دفاعی حملے اسرائیل حماس تنازع سے الگ ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملوں میں ایک امریکی کانٹریکٹر دل کے دورے سے ہلاک ہوا۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے مطابق عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پرحملوں میں 12 فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in