امیشا پٹیل نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہ کرنے وجہ بتا دی۔


امیشا پٹیل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یش چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت کئی نامور فلم سازوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا لیکن وہ اپنے منیجر کی وجہ سے ان سنہری مواقع سے محروم رہیں۔

اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے میری ایک بہت اچھے پروجیکٹ کے لیے بات چیت ہوئی لیکن میں یہاں اس پراجیکٹ کا نام نہیں لوں گی کیونکہ اب وہ فلم بن چکی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے اس وقت میرے منیجر اور سنجے لیلا بھنسالی کے آپس میں اختلافات تھے اور پھر جب میں نے اپنے منیجر کو تبدیل کیا تو سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے بتایا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن وہ میرے منیجر کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتے تھے

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in