انتہا پسندوں نے فلم ’پٹھان‘ کے پروموشن سیٹ پر حملہ کر دیا
بھارت میں انتہا پسندوں کا شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف پرتشدد رویہ جاری ہے، بھارتی ریاست گجرات میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پروموشن سیٹ پر حملہ کر دیا.مشتعل افراد نے فلم ’پٹھان‘ کی اسکریننگ روک کر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور فلم کے پوسٹرز بھی پھاڑ دیئے، لیکن کوئی بھی انتہا پسندوں کو روکنے کی جرات نہ سکا، انتظامیہ اور پولیس تماشا بن کر دیکھتی رہی۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today