انسٹا گرام ایک ایسا زہریلا عاشق ہے،کرن جوہر
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا، اقربا پروری اور ایئر پورٹ اسٹائل کے بارے میں انسٹا گرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔کرن جوہر نےاپنی انسٹا اسٹوریز میں سوشل میڈیا کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انسٹا گرام ایک ایسا زہریلا عاشق ہے جو ہر وقت آپ کا پیچھا کرتا ہے، آپ کی توجہ مانگتا ہے، آپ کو ذہنی الجھن میں مبتلا کرتا ہے اور آپ کو زندگی میں فٹنس، فیشن اور کھانے کے بارے میں کمپلیکس کے علاوہ کچھ نہیں دیتا۔اُنہوں نے سوالات کیے ہیں کہ کیا آپ اس سے اپنا رشتہ ختم کرسکتے ہیں؟ کیا آپ کا انسٹا گرام سے کوئی تعلق ہے؟ کیا کوئی اور ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ آپ اپنا نیا رشتہ قائم کر سکتے ہوں؟ لیکن براہِ کرم وہ نیا رشتہ ٹوئٹر سے بنانے کا مت سوچیے گا کیونکہ وہ بہت نفرت انگیز ہے۔بالی ووڈ کے ہدایت کار نے حال ہی میں ممبئی میں منعقد ہونے والے ڈیئور فیشن شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ڈیئور شو میں بہت سارے دلکش نظارے پسند آئے! لیکن ان کا ذکر کرنا شاید ٹھیک نہیں ہے۔کرن جوہر نے ایئر پورٹ اسٹائل کے بارے میں لکھا کہ ایئر پورٹ ایک ایسا رن وے ہے، جہاں کسی بھی قسم کی پریس کانفرنس یہاں تک کے اب شاید وہاں کوئی ٹریلر لانچ بھی ہو سکتا ہے۔اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے ایئر پورٹ پر اس طرح کی کسی بھی تقریب کے انعقاد پر کوئی شکایت نہیں لیکن کبھی کبھی مجھے وہاں سے فلائٹ پکڑنا بھی اچھا لگتا ہے۔