انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگراں وزیراعظم بن گئے

انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے علاقے کان میتر زئی سے ہے، انہوں نے اپنی عملی سیاست کا وزیر اعظم شوکت عزیز کے دور سے شروع کیا اور اپنے علاقے کی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ق سے الیکشن میں حصہ لیا- انوار الحق کاکڑ 12 مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے، اسی سال اگست میں انہوں نے صوبے میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوام پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور انوار الحق کاکڑ اس وقت بھی بطور سینیٹر ایوان بالا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز کے رابطہ کرنے پر سابق چئیرمین پیمرا اور سیاسی تجزیہ کار ابصار عالم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ملاقاتوں میں انوار الحق کاکڑ کو بطور انسان اچھا پایا ہے۔ ان کے مطابق انوار الحق کاکڑ اپنے مخالفین سے بھی اچھے تعلقات اور مہذب سلوک کے قائل ہیں۔ ابصار عالم کے مطابق نئے نگران وزیراعظم بنیادی طور پر اسٹیبلمشنٹ کے آدمی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے موقف کا ساتھ دیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ سینیٹر منتخب ہونے سے قبل جنوری سے مارچ 2018 تک بلوچستان کے وزیر اعلٰی کے مشیر اور دسمبر 2015 سے حکومت بلوچستان کے ترجمان کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھی بلوچ حکومت کے موقف کی نمائندگی کی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in