اپنی 128ویں سالگرہ سے چند روز قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال ہوگیا۔

برازیلین شہری اور دنیا کے معمر ترین شخص جوز پولینو گومز اپنی 128 ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق معمر ترین شخص کی موت کی ان کے جسم کے کئی اعضا کا کام چھوڑنا بنی۔1917 میں جوز کے بننے والے میرج سرٹیفکیٹ کے مطابق جوز کی تاریخ پیدائش 4 اگست 1895 میں ہے، جوز پولینو پہلے رگبی لیگ فٹبال گیم اور ایکسرے کی دریافت سمیت دنیا کے کئی تاریخی اور یادگار لمحات دیکھنے والوں میں شامل ہیں۔
برطانوی اخبار دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق جوز پولینو کی 7 اولادیں ہیں جن سے ان کے 25 پوتا پوتی نواسا نواسی، 42 پرپوتا پرپوتی، پرنواسا پرنواسی ہیں جب کہ انہوں نے 85 افراد سوگوران میں چھوڑے ہیں۔جوز کی پوتی فیبیولا کے مطابق ان کے داداجوز پولینو 4 سال قبل تک گھڑسواری کیا کرتے تھے لیکن 4 سال قبل انہوں نے گھڑ سواری چھوڑدی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے وہ بیڈ ریسٹ پر تھے۔فیبیولا کا کہنا تھا کہ ان کے دادا کے قانونی مشیر ولیان کی دستاویزات دیہی رسم و رواج کی وجہ سے غلط ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے خاندان کو عمر کے بارے میں کوئی شک نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پالینو گومز ایک صدی سے زائد عرصہ زندہ رہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in