ایئر سیال نے آج بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

پاکستان کی تیسری نجی ایئرلائن ایئر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین ایئر سیال کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ایئر سیال کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس طرح ایئر سیال کی ہر ماہ جدہ کےلیے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کےلیے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کےلیے بھی جلد پروازیں چلائیں گے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in