ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ تہران کی دعوت دے دی
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔ ترجمان ایرانی دفتر خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا کو دعوت نامہ ریاض سے موصولہ دعوت نامے کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چینی ثالثی کے بعد ختم ہوئی جس کے بعد خلیج کی دونوں بڑی طاقتوں نے سالوں سے معطل اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔ ایرانی نیوزی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی تکنیکی وفود اپنے مشنز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جہاں تہران کا کہنا ہے کہ اس کا سفارتی عملہ 9 مئی سے کام شروع کردے گا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today