ایران میں شدید گرمی کے باعث دو دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایران میں گرمی کی غیرمعمولی شدت کے باعث دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، اسپتالوں میں ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، ملک کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔رواں ہفتے ایرانی شہر اہواز میں درجہ حرارت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ادھر دارالحکومت تہران میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in