ایسے کردار کی تلاش ہے جو لوگوں کے دلوں پر چھاپ چھوڑ دیں، حرامانی
اداکارہ وماڈل حرا مانی نے کہا کہ ایسے کردار کرنے کی خواہش ہے جو لوگوں کے دل و دماغ پر چھاپ چھوڑ دیں۔ حرا مانی نے کہا کہ یوں تو کافی عرصہ سے میزبانی کے شعبہ سے وابستہ ہوں تاہم دو سال قبل جب احسن خان کے ساتھ ڈرامہ آن ائیر ہواتوشائقین کی بڑی تعداد نے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ایک ہی ڈرامہ میں عورت کی زندگی کے تین ادوارکی عکاسی کرکے خود کا لوہا منوایا۔حرا مانی نے کہا کہ پریت نہ کریو کوئی پر کافی مثبت رسپانس ملا تھا تاہم اس کے بعد بریک لیا کیونکہ بچے بہت چھوٹے تھے اور ان کی پرورش متاثرنہیں کرنا چاہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرامے کی مقبولیت کے باوجود میں نے نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ اب ایک مرتبہ پھرسے ڈراموں میں اہم کرداروں کی پیشکش کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن میں ہر آفرکوقبول کرنے سے پہلے اس کی کہانی اوراپنے کردارکے بارے میں جاننا ضروری سمجھتی ہوں۔ کیونکہ میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی، جس سے میرے کام کی تعداد میں تواضافہ ہوجائے لیکن معیار متاثرہو۔ اسی لیے تومیں بہت سوچ سمجھ کے بعد ہی کسی پروجیکٹ کوکرنے کیلیے رضامندی ظاہرکرتی ہوں۔۔حرا مانی نے کہا کہ جنید کے ساتھ میری جوڑی کو بہت سراہا گیا۔ جس طرح ایک ڈرامہ میں فواد خان اورماہرہ خان کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی، اسی طرح میری اورجنید کی جوڑی کوبھی بہترین رسپانس ملا۔ایک سوال کے جواب میں حرامانی نے کہا کہ جس طرح بہت سی پاکستانی اداکاراں کوبالی ووڈ میں کام کی آفرزہوتی رہی ہیں ِ، اسی طرح مجھے بھی ایک فلم میں مرکزی کردارکی پیشکش ہوئی تھی لیکن کچھ اعتراضات کے باعث میں نے فلم میں کام کرنے کی آفرکوٹھکرا دیا تھا۔ البتہ پاکستان میں بننے والی فلموں میں ضرور کام کرتی نظرآں گی۔ لیکن اس کیلئے بھی ایک جاندار کردار کی تلاش میں ہوں۔