ایشیا کپ کے میچ سری لنکا سے تبدیل کئے جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے دوسرے مرحلے کے میچز سری لنکا کے شہر کولمبو سے دمبولا یا کسی دوسرے شہر منتقل کئے جانے کا امکان ہے- بارشوں کی وجہ سے میچ نہ ھونے کے باعث ٹورنامنٹ متاثر ہو رھا ھے-پی سی بی نے اس سلسلے میں ایشیا کپ کے منتظمیں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے- ایشین کرکٹ کونسل ان تحفظات کی روشنی میں اپنا ہوم ورک کرے گی.ایسا وینیو تلاش کیا جائے گا جہاں ان. دنوں بارشیں نہیں ہورہی.نیا وینیو تلاش کرنے کے بعد اے سی سی پی سی بی کو آگاہ کرے گا. حتمی فیصلہ کرنے کے لئے بہت جلد اجلاس ہوگا.

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in