ایفل ٹاور ایرانی مظاہرین کی حماہت میں روشنیوں سے تحریر کردہ نعروں سے جگمگا اٹھا

فرانس کا مشہور زمانہ ایفل ٹاور ایرانی حکومت کے لیے مسلسل بر سر احتجاج ایرانی مظاہرین کی حماہت میں روشنیوں سے تحریر کردہ نعروں سے جگمگا اٹھا۔ ایرانی مظاہرین کے خلاف منفرد اظہار یکجہتی پیر کی رات کو کیا گیا۔چار ماہ پہلے ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی پولیس حراست میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ انہیں ایرانی قانون کے مطابق سر ڈھانپے بغیر بازار میں گھومنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سولہ ستمبر کو مہسا امینی کی اس موت کے بعد سے ایران میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔اب یہ مظاہرے نہ صرف ایران کے لازمی سر ڈھانپنے کے قانون کے خلاف رہے ہیں بلکہ ایرانی رجیم تبدیلی کی تحریک میں بدل چکے ہیں۔ایفل ٹاور پر ایرانی خواتین ، زندگی اور آزادی کے حق میں ان نعروں کے علاوہ پھانسیاں رونے کے مطالبے پر مبنی نعرے بھی شامل تھے۔ اس مطالبے کو یکجہتی کے لیے کیے گئے جگمگاتے ا ظہار میں زیادہ نمایاں کیا گیا تھا ۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in