ایف آئی اے کا ماڈلز کے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کاانکشاف

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈلز کے خلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in