این سی او سی نے کامیابی سے کورونا وباء کا مقابلہ کیا،وزیراعظم عمران خان
این سی او سی بند کردیا گیا ، ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں،ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این سی او سی نے قومی اتحاد سے وباء کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ این سی او سی بند کردیا گیا ہے، این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے قومی اتحاد سے وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کوروناوباء سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کی دنیا نے تعریف کی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today