بابر اعظم میرا سابق منگیتر نہیں ہے کہ میں اسے پسند نہ کروں،محمد عامر

فاسٹ باؤلر محمد عامر سے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرا سابق منگیتر نہیں کہ میں اسے رشتہ ختم ہونے کے بعد پسند ہی نہ کروں۔مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں محمد عامر نے اعتراف کیا کہ کپتان بابر اعظم میرے جونیئر تھے اور انہوں نے ہمیشہ مجھے احترام دیا اور عزت کی۔ ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ جب اُس بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ جس میں انہوں نے بابر اعظم کو اوسط درجے کا کھلاڑی کہا تھا اور ’’ٹیل اینڈر‘‘ میں شمار کیا تھا تو محمد عامر نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کہا تھا۔محمد عامر نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ میرے نزدیک بابر اعظم ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک عظیم بلے باز ہے البتہ ٹی ٹوئنٹی میں انھیں اتنا خطرناک نہیں سمجھتا۔اس موقع پر محمد عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بابر میرا سابق منگیتر نہیں ہے کہ میں اسے پسند نہ کروں۔

MuhammadAamir

BabarAzam

PakistanCricket

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in