بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اور رضوان جلدی آؤٹ ہوگئے تو بیٹنگ پر پریشر آیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 163 رنز پر نیوزی لینڈ کو محدود کر دیا تھا، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا۔ اس موقع پر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ افتخار احمد کے ساتھ یہی گفتگو کی تھی کہ ہم نے باؤنڈریز کی کوشش کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے وکٹیں نہیں تھیں تو ہمیں ہر اوور میں ایک سے دو باؤنڈریز نکالنی تھیں، کوشش ہے آخری دو میچز جیتیں اور سیریز اپنے نام کریں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in