بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 277 اننگز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3485 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 3696 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 4800 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔بابر اعظم 12 ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی اور دوسرے تیز ترین ایشین بیٹر ہیں۔بابر اعظم مجموعی طور پر 12 ہزار انٹرنیشنل رنز کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today