بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے نتائج منظر عام پر آگئے

7 ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد پاکستانی روپے وصول، 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار

ماہ اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497 ملین وصول اور 4026 مجرمان گرفتار کیے

گیپکو نے 251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرمان گرفتار کیے

فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کا تخمینہ لگایا اور 1258 افراد گرفتار کیے

آئیسکو نے کریک ڈاؤن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کیے

میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا

ہیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا

آپریشن کے دوران میپکو نے 1905، پیسکو نے 1215، ہیسکو نے 48، سیپکو نے 98 اور قیسکو نے 32 مجرمان گرفتار کیے

پاکستان میں بجلی چوری سے ہونے والے معاشی اور سماجی نقصانات پر قابو پانے کے لیے مسلسل کام جاری ھے

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in