بجلی کی قیمت میں حکومت سبسڈی دینے سے قاصر ھے ؛ نگران وزیر خزانہ

بجلی کی قیمت میں حکومت سبسڈی دینے سے قاصر ھے ؛ نگران وزیر خزانہ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے شمشاد اختر، نگران وزیر خزانہ نے بجلی مہنگی کی وجوھات اور آئی ایم ایف سے معاھدے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ ڈالر کی وجہ سے بے یقینی اور روپیہ دباؤمیں ہے ‘معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے‘ ہمارے پاس مالی گنجائش نہیں ہے جس کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے‘آئی ایم ایف معاہدہ ہمیں ورثے میں ملا ہے اس لیے اس پر دوبارہ بات چیت ممکن نہیں ہے‘ اگر آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد نہیں کرتے توحالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے ان کو یقین دہانی کرائی ہے معاہدے پر عمل کریں گے‘دہائیوں کی پالیسیاں ایک دن میں تبدیل نہیں کرسکتے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹرعناعت حسین نے کمیٹی کو بتایاکہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت ایکسچینج مارکیٹ میں مداخلت نہیں کر سکتی‘حالیہ عرصے میں مہنگائی میں کمی آئی ہے‘کمیٹی ارکان نے بجلی بلز میں موجود اضافی ٹیکسوں کے خاتمے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی، عوام کو ریلیف دینے کےلیے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں‘ آئی پی پیز اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in