برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا
برازیل میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے بعد برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو بر طرف کر دیا جنہوں نے ایک ماہ قبل ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل دارالحکومت برازیلیا میں صدر اور ملٹری افسران کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد اب صدر کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔اس سے قبل بھی برازیلین صدر کھلے عام یہ الزام لگا چکے ہیں کہ کچھ فوجی افسران نے ملک گیر ہنگاموں کی حمایت کی تھی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today