برازیل: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں۔درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، ساحلی علاقوں سے 300 سے زائد افراد کا انخلا جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤپولو کے گورنر نے پانچ متاثرہ شہروں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in